وادی کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے ساتھ شروع ہوئی ہڑتال جمعرات کو 104 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ وادی میں جاری اس ہڑتال کا سب
سے زیادہ اثر تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور طلباء پر پڑا ہے۔ جہاں وادی میں 9 جولائی سے کاروباری زندگی مفلوج ہے، وہیں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں ایک ہی جگہ رکی پڑی ہوئی ہیں۔